پاکستان نے چین کا 70 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کر دیا، زرمبادلہ ذخائر 15.5 ارب ڈالر رہ گئے

اسلام آباد:
پاکستان نے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 15.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

پاکستان نے 70 کروڑ ڈالرزکا چینی قرض واپس کر دیا

ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی، جس نے اس قرض کو اس سے قبل تین سال کے لیے رول اوور کیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی بینک کا ایک ارب ڈالر کا مزید قرض جون میں میچور ہو رہا ہے، جسے حکومت مالی سال کے اختتام سے قبل ری فنانس کرانے یا قبل از وقت ادائیگی کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا مشن 25 فروری سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مشن توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط اور 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی موسمیاتی فنانسنگ کی منظوری کے لیے جائزہ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم ابتدائی تین روز کراچی میں قیام کے بعد 2 مارچ سے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top