کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فروخت کے دباؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مارکیٹ منفی زون میں رہی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس تک گر گیا۔ بعد ازاں کچھ بہتری کے باوجود انڈیکس 1742 پوائنٹس کی مندی سے ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دورانِ کاروبار ایک موقع پر انڈیکس 670 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی خدشات مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔






