عارف حبیب گروپ کے کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے حکومت کے پاس موجود باقی 25 فیصد حصص بھی خریدنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کا مکمل کنٹرول نجی شعبے کے پاس آ جائے گا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب کے مطابق کنسورشیم اس فیصلے پر متفق ہو چکا ہے، حتمی منظوری اپریل میں دی جائے گی جبکہ ادائیگی 12 ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دسمبر میں کنسورشیم 135 ارب روپے کے عوض پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خرید چکا ہے۔ مکمل نجکاری کے بعد ایئرلائن نجی بنیادوں پر کام کرے گی اور سرکاری نامزدگیوں سے آزاد ہو جائے گی






