بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 041 روپے کی سطح پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 55 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 164 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کمی سے 6 ہزار 999 روپے پر آ گئی۔






